Thursday, October 21, 2010

سیکس ڈاٹ کام ایک بار پھر نیلام


انٹرنیٹ ڈومین سیکس ڈاٹ کام تیرہ ملین ڈالرز میں نیلام کر دیا گیا ہے۔

اس ڈومین کو رواں سال جولائی میں اس وقت نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا جب اس کے سابقہ مالک کمپنی ایسکام دیوالیہ ہوگئی تھی۔

کریبین کے جزیرے سینٹ ونسنٹ میں رجسٹرڈ ایک غیر معروف کمپنی کلوور ہولڈنگز نے اس ڈومین کو خریدا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس نیلامی میں بارہ کمپنیوں نے حصہ لیا۔

سیکس ڈاٹ کام کو اب تک کئی بار فروخت کیا جا چکا ہے۔

اس ڈومین کے پہلے مالک میچ ڈاٹ کام کے بانی گیری کریمن تھے جنہوں نے اسے دو ہزار چھ میں فروخت کیا۔ گیری کریمن نے یہ ڈومین انیس سو چورانوے میں رجسٹر کرائی تھی۔ دو ہزار چھ میں ایک شخص سٹیفن کوہن نے جعلسازی سے اس ڈومین پر قبضہ کر لیا اور گیری کریمن کو اپنے مالکانہ حقوق ثابت کرنے کے لیے ایک لمبی قانونی جنگ لڑنی پڑی۔

مسٹر کوہن کو اس جعل سازی کے نتیجے میں پینسٹھ ملین ڈالر کا جرمانہ اور سزا بھی ہوئی تھی۔

ایک اندازے کے مطابق ایسکام نے دو ہزار چھ میں اس ڈومین کو چودہ ملین ڈالرز میں خریدا تھا۔ دنیا میں سب سے مہنگی بکنے والی انٹرنیٹ ڈومین انشور ڈاٹ کام ہے جسے انیس سو ننانوے میں ایک کمپنی کوِن سٹریٹ نے خریدا تھا۔

ایسکام کے دیوالیہ ہونے کا معاملہ اس وقت عدالت میں ہے اور عدالت سے منظوری کے بعد ہی اس فروخت کو حتمی مانا جائے گا۔ عدالت ستائیس اکتوبر کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔

No comments:

Post a Comment

Followers

Blog Archive